یونان میں غیر قانونی داخل ہونے والے تارکین وطن کو گرفتار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یونان کے سرحدی علاقے میں آگ لگنے کے باوجود غیر ملکی مہاجرین یونان داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
مہاجرین آگ والے علاقے میں پھنستے جارہے تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ان کو بچایا۔
غیر قانونی تارکین وطن کو اس وقت گرفتار کیا جا رہا ہے جب ایوروس جل رہا ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن کو ایوروس میں لگنے والی آگ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایوروس میں ایک کے بعد ایک جگہ پہ آگ پھیل رہی ہے۔
ایوروس میں ایک مہاجر آگ میں پھنس جانے سے جاں بحق ہوگیا۔




















