Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ٹورازم اتھارٹی آج سے پاکستان میں سفری منصوبہ بندی اور بکنگ کی ایپ نُسُک کا آغاز کرے گی۔

اسلام آباد اور ریاض کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے معاہدے پر دستخط ہونے کے ایک دن بعد نُسُک ایپ پاکستان میں شروع کی جارہی ہے۔

تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ منصوبہ بندی، بکنگ اور تجربہ کیلئے نُسُک سعودی عرب کا پہلا باضابطہ پلیٹ فارم ہے جو مکہ، مدینہ اور اس سے باہر کیلئے حج یا عمرہ کے سفر کے پروگرام تیار کرتا ہے۔

ای ویزا کیلئے درخواست دینے سے لے کر ہوٹلوں اور پروازوں کی بکنگ تک دنیا بھر کے مسافر نُسُک کی مدد سے مملکت کے پورے دورے کو بآسانی منظم کرسکتے ہیں۔

اس پلیٹ فارم کا آغاز سعودی وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کریں گے جو اتوار سے وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں۔ اس وفد میں حج و عمرہ، سیاحت اور بین الاقوامی تعاون کے نائب وزراء، سعودی ایئر لائنز کے صدر، سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی، اور سعودی ایوی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔

منتظمین کے مطابق پاکستان کی کاروباری برادری کے نمائندے اور حج و عمرہ ٹور آپریٹرز بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ایپ کی لانچنگ کا اہتمام فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اہتمام کررہا ہے۔

مرکزی قائمہ کمیٹی برائے حج و عمرہ کے کنوینر فرقان عبدالقادر نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم سعودی ویژن 2030 کا حصہ ہے جس کا مقصد سیاحت میں اضافہ کے ذریعے سعودی عرب کو دنیا کیلئے کھولنا ہے۔

عبدالقادر نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کے اجراء سے سیاحوں کو سعودی عرب کے کئی شہروں تک براہِ راست رسائی حاصل ہو جائے گی جس سے پاکستانیوں کیلئے مملکت کا سفر آسان ہو جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں