Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوکرین کا حملہ، ماسکو کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بند

یوکرین کی جانب سے ڈرون حملے کے بعد ماسکو کے تمام ایئرپورٹس پر پروازوں کی آمدورفت بند کردی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیر کو یوکرین کی جانب سے ماسکو پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں روس کا ایک طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک بمبار طیارہ تباہ ہوگیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ماسکو نے حملے کے بعد تین بڑے ایئرپورٹس کو بند کردیا ہے اور ہر قسم کی پروازوں کی آمدورفت بھی بند کردی گئی ہے جب کہ پروازوں کا سلسلہ رک جانے سے ماسکو سے جانے والی 90 فلائٹس متاثر ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے کو روس کے ایئر ڈیفینس نے ناکام بنادیا تھا تاہم ملبہ گھر پر گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں اور کوئی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

حکام کے مطابق ماسکو کے کسی بھی ایئرپورٹ پر پرواز کو اترنے یا اڑان بھرنے کی اجازت نہیں ہے، جن ائیرپورٹس پر فضائی آپریشن بند کیا گیا ہے  ان میں  ویانا کوو شریماتوو اور ڈومو ڈیڈووا کے ایئرپورٹس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جاری کیے گئے بیان میں روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ماسکو کے وقت کے مطابق 10 بجے کے قریب ہیلی کاپٹر قسم کے ڈرون کا حملہ ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈرون کا پتا ہوائی اڈے کی نگرانی کی چوکی نے لگایا اور اسے چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، ایک ہوائی جہاز کو نقصان پہنچا ہے اور دہشت گردانہ کارروائی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں