دبئی میں ملازمت کرنے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔
خلیج ٹائمزکے مطابق ایک صارف نے سوال کیا کہ میں وزٹ ویزہ پریو اے ای آیا تھا، ایک دوست نے مجھے دبئی میں اپنا کاروبارسنبھالنے کے لیے نوکری کی پیشکش کی ہے، کیا میں وزٹ ویزہ پرفوری طورپرشامل ہوسکتا ہوں یا مجھے پہلے ملازمت حاصل کرنے کی ضرورت ہے؟
اس استفسارکی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں کسی ملازم کو کسی آجر کے ذریعے کسی درست ورک پرمٹ کے بغیرملازمت نہیں دی جاسکتی، یہ ایمپلائمنٹ قانون کے آرٹیکل 6(1) اورامیگریشن قانون کے آرٹیکل 5 (4) کی خلاف ورزی ہے۔
ایمپلائمنٹ قانون کے آرٹیکل 6(1) کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کوئی کام نہیں کیا جا سکتا اور کسی بھی ملازم کو وزارت سے ورک پرمٹ حاصل کیے بغیر کسی بھی آجر کے ذریعے بھرتی یا ملازمت نہیں دی جا سکتی۔
جبکہ امیگریشن قانون کے آرٹیکل 5(4) میں کہا گیا ہے کہ ایک اجنبی ریاست میں نافذ قانون سازی کے تحت کسی بھی سرگرمی یا کام میں مشغول نہ ہونے کا پابند ہے۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں کوئی بھی آجر جو کسی ملازم کو درست ورک پرمٹ کے بغیر ملازمت دیتا ہے اسے جرمانے اور متحدہ عرب امارات سے ملک بدری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















