Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی کی یونان آمد کے موقع پر ہر قسم کے احتجاج پہ پابندی

بھارتی وزیر اعظم  نریندر مودی کی یونان آمد کے موقع پہ یونانی حکومت نے ہر قسم کے احتجاج پہ پابندی لگادی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی آج ایک روزہ دورے  پر یونان پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پہ یونانی حکومت نے سکھوں اور کشمیریوں کو احتجاج کی اجازت دی تھی۔

بھارتی وزیر اعظم آج یونانی پارلیمنٹ کے سامنے شہدا کی یاد گار پہ پھول چڑھائیں گے۔

اس دورے میں بھارت کے ٹاپ کاروباری افراد بھی مودی کے ساتھ ہوں گے۔ وہ یونان کے ساتھ مختلف معاہدے کریں گے جن کی نوعیت ابھی سامنے نہیں آئی۔

اندرا گاندھی کے بعد کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا یہ یونان کا پہلا دورہ ہے۔

بھارت، قبرص، ترکی اور یونان کے معاملے میں یونان کی حمایت کرے گا اور اسی طرح یونان بھی کشمیر کے معاملے پہ عالمی سطح پہ بھارت کا ساتھ  دے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں