سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبدالعزیز بن عبداللہ بن ترکی آل سعود انتقال کرگئے ہیں۔
شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں شہزادہ فیصل بن ترکی کی وفات پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی گئی اور بتایا گیا ہے کہ مرحوم شہزادے کی جمعرات مغرب کی نماز کے بعد مسجدالحرام میں نماز جنازہ ادا کی گی،جس کے بعد انہیں سپرد خاک کیا گا۔
گزشتہ ماہ سعودی شہزادی حنا بنت عبداللہ بن خالد بن عبدالعزیزآل سعود انتقال کرگئی تھیں جبکہ اپریل میں سعودی شہزادے عبدالرحمٰن بن عبداللّٰہ بن عبدالرحمٰن آلِ سعود انتقال کرگئے تھے، جس کا اعلان سعودی عرب کی شاہی عدالت کی جانب سے کیا گیا۔
ایوانِ شاہی کی جانب سے متوفی کے لیے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے بتایا گیا کہ مرحوم کی نمازجنازہ ریاض کی جامع امام ترکی بن عبد اللہ میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض میں ہوئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
