Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت؛ ہندو استاد نے اسلامو فوبیا کی حد پار کردی، مسلمان طالب علم پر تھپڑوں کی بارش

بھارت میں ہندو انتہاپسند استاد نے اسلامو فابیا کی حد پار کرتے ہوئے کم عمر مسلمان طالب علم پر تھپڑوں کی برسات کروادی۔

بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کے ایک اسکول میں اسلاموفوبیا کا ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک ہندو استاد نے مسلمان طالب علم پر ہم جماعت ہندو طلباء سے تھپڑ لگوائے۔

استاد ٹراپٹا تیاگی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں اسے اسلاموفوبیا پر مبنی تبصرے کرنے کے علاوہ دیگر طلبا کو زور سے تھپڑ مارنے کی ترغیب دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

https://twitter.com/ashoswai/status/1695153395236065578?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1695153395236065578%7Ctwgr%5Eba49a3fcee3231915855f1775dc909dc5f80eed5%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aajenglish.tv%2Fnews%2F30331676

ویڈیو میں استاد کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ میں نے طے کیا ہے کہ تمام مسلم بچوں کو جانا چاہیے۔

اس پرویڈیو میں مردانہ آواز سُنائی دیتی ہے کہ، آپ ٹھیک کہہ رہی ہیں، اس دوران متاثرہ بچہ کلاس کے سامنے کھڑا رورہا ہے اور خوفزدہ ہے۔

بھارت میں پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا صارفین کو یہ ویڈیوشیئرنہ کرنے کی ہدایت کے بعد مختلف صارفین نے اسے اپنے اکاؤنٹس سے ہٹا دیا ہے۔

پولیس کے مطابق بچے اور والدین کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version