مدورائی: بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین کی بوگی میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں مدورائی اسٹیشن پر کھڑی بوگی میں غیرقانونی گیس سلینڈر رکھا ہوا تھا جس کی وجہ سے آگ لگی۔
رپورٹ کے مطابق بوگی میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ بوگی میں موجود مسافر گیس سلینڈر سے چائے اور ناشتہ تیار کر رہے تھے۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ لکھنئو سے اترپردیش پہنچنے والی ٹرین ایک پرائیوٹ پارٹی کوچ تھی۔
حادثے کے فوری بعد مدارائی کی ڈسٹرکٹ کلیکٹر ایم ایس سنگیتی جائے حادثے پر پہنچ گئی تھی جب کہ انہوں نے بھی 10 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: خاتون چلتی ٹرین کی زد میں آگئی
پولیس، فائر اینڈ ریسکیو سروس کے عملے سمیت ریلوے کے اسٹاف نے آگ بجھانے میں اپنی خدمات پیش کی جب کہ انہوں نے جلی ہوئی لاشوں کو بھی ڈبے سے نکال لیا ہے۔
ریلوے کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ آگ آج صبح 5 بج کر 15 منٹ پر لگی اور آدھے گھنٹے بعد ہی فائر سروس کے اہلکاروں نے پہنچ کر صبح 7 بج کر 15 منٹ پر آگ پر قابو پالیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کچھ افراد پلیٹ فارم پر پہنچنے پر ہی کوچ سے اتر گئے تھے جب کہ بقیہ افراد نے آگ لگنے کے فوری بعد اتر کر اپنی جان بچائی۔
ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کو 10 لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















