Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

ریاض: سعودی عرب کا مشرقی ریجن کے علاقے میں ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق ایئرفورس کا لڑاکا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا ہے تاہم جہاز کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ٹورنیڈو لڑاکا طیارہ تربیتی مشن پر تھا جب کہ ایئر فورس کا جہاز مشرقی ریجن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

وزارت دفاع کے ترجمان کا بیان میں کہنا تھا کہ کنگ عبدالعزیز ایئربیس ظہران کے تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثہ پیش آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے طیارے کا عملہ محفوظ رہا اور زمین پر بھی کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ان کا مزید کہنا تھا تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کے اسباب کا پتا لگانے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں