Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مودی سرکار سے چاند کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ

چاند بھی اکھنڈ بھارت کے نشانے پرآگیا،  مودی سرکار سے چاند کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ کیا جانے لگا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  آل انڈیا ہندؤ مہاسبھا کے صدر سوامی چکراپانی  نے مودی سرکار سے چاند کو ہندو راشٹر قرار دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندو نجومی سوامی چکراپانی  کا کہنا ہے کہ لوک سبھا شیو شکتی پوائنٹ کو چاند کا دارلخلافہ اور چاند کو سنتان راشٹر قرار دیا جائے۔ سنتان راشٹر قرار دینے سے باقی ممالک اور نظریات کو چاند پر پہنچنے سے روکا جا سکے گا۔

سوامی چکراپانی کا کہنا ہے کہ  اس سے پہلے کہ غزوہ ہند چاند تک پہنچے، یہ قدم اٹھانا ہو گا۔

یاد رہے کہ 2019  میں بھی سوامی چکراپانی نے کورونا وبا کا علاج گاؤ موتر تجویز کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں