ریاض: سعودی عرب کے جازان اور عیسر ریجن میں طوفانی بارشوں کے بعد صحرائی وادیاں پانی سے بھرگئیں ہیں جب کہ شہری علاقوں میں بھی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
سعودی عرب کے جازان اور عیسر ریجن میں بادل خوب جم کر برسے اور موسلادھار طوفانی بارش سے پہاڑی علاقوں سے سیلابی پانی کی وجہ سے صحرائی وادیاں پانی سے بھرگئیں ہیں۔
شہری علاقوں میں بارش کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا رہا جب کہ سعودی حکام کی جانب سے موسم کی غیر یقینی صورت حال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے۔
ایسی صورت میں طلباء کو آن لائن سسٹم کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے جب کہ سعودی محکمہ شہری دفاع نے ملکی اور غیر ملکیوں کو صحرائی وادیوں میں جانے سے منع کیا ہے۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















