Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر

برطانیہ جانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے برطانیہ جانے والوں کیلئے الیکٹرانک سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے۔

 پناہ کے متلاشیوں کو روپوشی سے روکنے کیلئے الیکٹرانک ٹیگ لگایا جائے گا جس کے تحت کشتیوں پر برطانیہ میں داخل ہونے اور سیاسی پناہ کے دعوے داروں کو پکڑ کر برطانیہ سے نکالا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں سال غیر قانونی طریقوں سے سمندر کے ذریعے سفر کرنے سفر کرنے والوں کی کشتی کو کئی حادثات پیش آئے جس میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون کو کشتی ڈوبنے کے حادثے میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن میں سے 104 کو بچا لیا گیا تھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے تھا، جبکہ کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 3 سو سے زائد بتائی گئی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version