Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسجد الحرام میں منعقدہ شاہ عبدالعزیز حسن قرآت کے مقابلے اختتام پذیر

مسجد الحرام میں منعقد ہونے والے شاہ عبدالعزیز حسن قرآت کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز  کے زیر سرپرستی مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں 43 ویں شاہ عبدالعزیز حسن قرآت کے مقابلے منعقد ہوئے ۔

مقابلے میں دنیا کے 117 ممالک کے 166 امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے ایک سو گیارہ امیدواروں کو مقابلے میں قرآن پاک کی قرآت کا موقعہ ملا ۔

مقابلے کے آخری روز جنوبی افریقہ،نیوزی لینڈ، گنی اور عمان کے قرآء کرام کو سنا گیا۔

سعودی وزارت اسلامی امور کا کہنا ہے کہ کامیاب ہونے والے قراء میں بدھ کے روز انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ جیتنے والوں کے  لیے چالیس لاکھ ریال کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں