Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چاند پر اترنے کے بعد بھارت نے سورج کی جانب خلائی مشن روانہ کردیا

بھارت نے چاند پر اترنے کے مشن میں کامیابی کے بعد سورج کی جانب خلائی مشن ’آدتیہ ایل ون‘ روانہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے سورج کی جانب خلائی مشن ’آدتیہ ایل ون‘ روانہ کیا ہے جس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

بھارت نے ریاست آندھرا پردیش کے ستیش دھون اسپیس سینٹر سے مشن سورج کی جانب بھیجا ہے جو چار ماہ میں سورج کے قریب پہنچے گا۔

بھارت کے پہلے سورج مشن کا مقصد شمسی ہواؤں کا مطالعہ کرنا ہے جو خلل پیدا کرسکتی ہیں اور انہیں عام طور پر اورورا بھی کہا جاتا ہے۔

آدتیہ ایل ون خلائی جہاز کو چار مہینوں میں تقریباً 1.5 ملین کلومیٹر (930,000 میل) کا سفر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے اسرو میں خطاب کرتے ہوئے ایل ون مشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نگار شاجی کا کہنا تھا کہ یہ سورج کی جانب بھیجے جانے والا پہلا بھارتی مشن ہے اور اس سے سورج کے بارے میں جاننے میں کافی مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ’’یہ ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے اور مجھے بے حد خوشی ہے کہ آدتیہ ایل ون کو پی ایس ایل فائیو کے ذریعے 125 دن کے سفر کے لیے کامیابی کے ساتھ مقرر کردہ مدار میں داخل کیا گیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ بھارت نے روس کو شکست دیتے ہوئے چاند پر بحفاظت لینڈنگ کی تھی جس کے بعد بھارت چاند کے قطب جنوب میں اترنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version