چینی صدر شی جن پنگ کی جی 20 اجلاس میں عدم شرکت پر امریکی صدر جو بائیڈن مایوس ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں منعقد ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں صدر شی جن پنگ نے شرکت سے معذرت کر لی۔
چینی صدر کی جگہ وزیر اعظم لی کوانگ ممکنہ طور پر اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔
شی جن پنگ اور جو بائیڈن کی ملاقات آخری بار اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں ہوئی تھی۔ دونوں نے انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی۔
جی ٹوئنٹی کا سربراہی اجلاس 7 سے 10 ستمبر تک بھارت میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
