Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ کا روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ

برطانیہ نے روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے کر پابندی  لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانوی پارلیمنٹ میں ویگنر گروپ پر پابندی سے متعلق ایک ڈرافٹ پیش کیا جائے گا جس کی منظوری کے بعد روسی نجی ملیشیا کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا جائے گا۔

پابندی کے بعد ویگنر گروپ میں شمولیت یا کسی بھی طرح اس کی معاونت ایک جرم قرار پائے گی۔

برطانوی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ویگنر گروپ نہ صرف شدت پسند اور تباہی پھیلانے والا گروہ ہے بلکہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  کے لیے ایک عسکری ہتھیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس گروپ کے یوکرین اور افریقہ  میں کیے گئے کام عالمی سیکیورٹی  کے لیے خطرہ ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version