Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جی ٹوئنٹی اجلاس؛ مودی حکومت مہمانوں سے ملک کی حقیقت چھپا رہی ہے، راہل گاندھی

نیو دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی حکومت جی ٹوئنٹی اجلاس کے مندومین سے ملک کی حقیقت چھپا رہی ہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’’مودی حکومت مہمانوں سے ملک کی حقیقت چھپا رہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہمارے غریب لوگوں اور جانوروں کو چھپا رہی ہے، ہمارے مہمانوں سے بھارت کی حقیقت چھپانے کی ضرورت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جی ٹوئنٹی اجلاس کے مندوبین کو مہاتما گاندھی کی یادگارپر جانا تھا۔

مندومین کے جانے سے ایک دن پہلے ہی دہلی پولیس کی جانب سے مرکزی دہلی کے راج گھاٹ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کو بندروں اور کتوں سے خالی کرالیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے کئی کچی آبادیوں کو بھی صاف کیا ہے اور اداروں سے سانپ پکڑنے والوں کی خدمات حاصل کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں