Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹریفک حادثہ، 11 افراد ہلاک

بھارتی ریاست راجستھان میں ٹریفک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  بھارتی ریاست راجستھان میں ٹرک بس سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

فلائی اوور پر ایندھن ختم ہونے کے بعد بس رُکی ہوئی تھی، اسی دوران پیچھے سے آنے والا ٹرک اس سے ٹکرا گیا۔

پولیس حکام کاکہنا ہے کہ حادثے میں 5 مرد اور 6 خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

حادثے کے وقت کچھ مسافر بس میں موجود تھے جبکہ کچھ باہر کھڑے ہوئے تھے۔

پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version