Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم جونگ ان کی ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی دورہ روس کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ اور روسی صدر کی ملاقات روسی اسپیس سینٹر میں ہوئی اور روسی صدر نے شمالی کوریا کے سربراہ کو اسپیس سینٹر کا دورہ کرایا۔

ملاقات میں دفاع اور ٹیکنالوجی تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کم جونگ ان نے کہا کہ روس کے دورے کا واضح مقصد روس اور شمالی کوریا کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کا دورہ دونوں ممالک کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں