افغانستان میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد چین نے افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کردیا۔
نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کے مطابق تقریب میں چینی سفیر ژاؤ شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں جو وزیر اعظم نے قبول کر لیں۔
افغانستان میں 2019 میں تعینات ہونے والے چینی سفیر کی مدت ملازمت گزشتہ ماہ ختم ہوئی تھی۔
افغانستان میں 2021 میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے کسی ملک کے سفیر کی یہ پہلی تعیناتی ہے۔
افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















