Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عراق کا سویڈن سے قرآن سوزی کرنے والے سلوان مومیکا کی حوالگی کا مطالبہ

عراق نے سویڈن سے قرآن سوزی کرنے والے سلوان مومیکا  کی حوالگی کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق 18 جولائی کو سویڈش حکومت کو مومیکا کی حوالگی کے حوالے سےعراقی حکومت نے درخواست بھیجی تھی۔

سویڈن کے وزیر انصاف اور مومیکا  کے وکیل نے اب اس کی تصدیق کردی کہ سویڈن کو عراق کی جانب سے اپنے شہری کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

مومیکا نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سویڈش پولیس کی جانب سے جمعے کے روز ای میل موصول ہوئی تب مجھےاس بات کا علم ہوا۔

 اس حوالے سے سویڈش پولیس نے مومیکا کو منگل کے روز تفتیش کے لیے بھی طلب کیا ۔

مومیکا کے وکیل کا کہنا ہے کہ یہ ایک بے معنی بات ہے کہ سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کرنے والے کو عراق میں مجرم قرار دیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں