بنگلادیش کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے ککرناگ میں ہونے والی جھڑپ کے بعد ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے انگریزی اخبار نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد کے علاقے ککرناگ میں 13 ستمبر بروز بدھ سے شروع ہونے والی جھڑپ کے بعد درحقیقت عسکریت پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
انہوں نے جھڑپ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایئر آپریشنز سنڈیکیٹ نامی اکاؤنٹ نے ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے جب کہ تصویر کے ساتھ درج عبارت سے پتا چلتا ہے کہ بھارتی فورسز نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
اخبار نے یہ بھی لکھا کہ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی مختلف پوسٹوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جھڑپ میں بھارتی فورسز نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔
اخبار نے مزید لکھا کہ بھارتی فوج کے کرنل اور میجر ترقی کے لالچ میں آپرشن پرگئے اور اپنی جانیں کھودیں، بھارتی فوج نے کرنل منپریت سنگھ ، میجر آشیش اور ڈی ایس پی ہمایوں بٹ کو تن تنہا عسکریت پسندوں کے حوالے کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















