Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈین وزیر اعظم کی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے سپر مارکیٹوں کو وارننگ

کینیڈین وزیر اعظم نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سپر مارکیٹوں کو وارننگ جاری کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق   کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے گروسری چینز کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اشیائے خورد و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے اقدامات نہ کیے تو ان پر نئے ٹیکس لگ سکتے ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ تھینکس گیونگ سے قبل بڑھتی ہوئی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کریں۔ سپر اسٹورز لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے جلد پلان پیش کریں۔

انہوں نے کہا کہ سپر مارکیٹیں اور اسٹورز بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول کریں، ورنہ بھاری ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

کینیڈین وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پیٹ پالنے کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی کمر توڑ کر منافع کمانے نہیں دیں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں