شمالی اٹلی 5.1 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا۔
یورپی میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق پیر کی صبح شمالی اٹلی میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جو اٹلی کے شہر فلورنس سے تقریباً 44 کلومیٹر (27.3 میل) کے فاصلے پر آیا۔
زلزلے کے باعث ممکنہ جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















