Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ اور آسٹریلیا کا کینیڈین وزیر اعظم کے بھارت کیخلاف الزامات پر رد عمل

برطانیہ اور آسٹریلیا   کا کینیڈین وزیر اعظم کے بھارت   کے خلاف الزامات پر  رد عمل سامنے آگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  برطانیہ  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے بھارت کے خلاف الزامات پر کینیڈا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ  ہم ان سنگین الزامات کے بارے میں اپنے کینیڈین شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطے میں  ہیں۔کینیڈیں حکام کی جاری تحقیقات میں مزید تبصرہ کرنا نامناسب ہوگا۔

برطانوی وزیرخارجہ  نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کےقتل میں ملوث مجرموں کوقانون کاسامنا کرناہوگا۔تمام ممالک کوخودمختاری اورقانون کی حکمرانی کااحترام کرناچاہیے۔

آسٹریلوی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کے بھارت پر الزامات پر گہری تشویش ہے۔ہم پیش رفت پر شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں