Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر حملہ، 4 افراد شہید

مقبوضہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت  میں مزید 4 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر حملہ کیا جس میں 4  فلسطینی  شہید جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

صیہونی فوج کی جانب سے جنین کیمپ میں بارود کے استعمال سے آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر 30 فلسطینی جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔

طبی حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں