Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایلون مسک نے تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا

ایکس (سابقہ  ٹوئیٹر) کے مالک ایلون مسک نے تمام صارفین پر ماہانہ فیس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  ایلون مسک  نے ایک لائیو اسٹریم میں گفتگو کے دوران پلیٹ فارم  پر ماہانہ بنیادوں پر معمولی فیس کا عندیہ دے دیا۔

پلیٹ فارم پر وسیع تعداد میں موجود بوٹس سے نمٹنے کے لیے  فیس لگانے کے بارے میں سوچا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رونما ہونے والی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ نئے منصوبے کے تحت ایکس صارفین کو کتنی رقم ادا کرنی پڑے گی یا سبسکرائبر کو کون سے فیچرز دستیاب ہوں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version