Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سویڈش اسکالر نے بھارت کو بدمعاش ریاست قرار دے دیا

سویڈش اسکالر اشوک سوین کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں مودی کی مافیا طرز کی کارروائی نے بھارت کو بدمعاش ریاست بنادیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اپسالا یونیورسٹی سویڈن میں امن اور جنگ کی ریسرچ کے پروفیسر اشوک سوین نے بھارت کو بدمعاش ریاست قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2024 کے انتخابات سے قبل خود کو ایک طاقتور شخصیت کے طورپر پیش کرنے کے لیے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کینیڈا میں مافیا طرز کی کارروائی نے بھارت کومغرب کی نظروں میں ایک بدمعاش ریاست بنادیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے جس کا الزام کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسیوں پر لگایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی کی اس حرکت نے خالصتان تحریک کو پہلے سے زیادہ مشہور اور مقبول بنا دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں