سری نگر: بھارتی فوج، پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں رواں سال اب تک 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج، پولیس اور نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں سمیت نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے رواں سال مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 3 ہزار کشمیریوں کو گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں سری نگر، بڈگام، گاندربل، بارہمولہ، کپواڑہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، رام بن، راجوری، پونچھ، کشتواڑ اور سانبہ سمیت ریاستی اضلاع کے مختلف علاقوں سے کی گئیں ہیں۔
گرفتار افراد میں حریت رہنما بلال صدیقی، فردوس احمد شاہ، شبیر احمد ڈار، جہانگیر غنی بٹ، مولانا سرجان برکاتی، سلیم نانا جی، عمر عادل ڈار، سجاد گل، محمد یاسین بٹ، صحافی عرفان معراج اور ماجد حیدری شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے گرفتار افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قانون، پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
متعدد علاقوں کے مکینوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اہلکاروں نے رہائشی مکانات میں گھس کر قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور گھریلو سامان توڑا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















