Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی سفارت کاروں کی دہشتگرد سرگرمیوں کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں، کینیڈا

کینیڈا میں بھارت کے نام نہاد سفارتی عملے کے دہشتگرد کرتوت ثبوتوں کے ساتھ بے نقاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  کینیڈا کے پاس بھارتی سفارت کاروں کی دہشت گرد سرگرمیوں کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔

کینیڈین سی بی ایس نیوز کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکام نے پرائیویٹ گفتگو میں ٹھوس شواہد کی موجودگی سے انکار نہیں کیا۔

کینیڈین حکومت جون میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے متحرک تھی۔ کینیڈین حکام نے کئی ماہ پر محیط تحقیقات کے دوران بھارتی اہلکاروں کے حوالے سے ثبوت اکٹھے  کیے۔

کینیڈین حکام نے انسانی و سگنل انٹیلی جنس شواہد کی بنیاد  پر حکومت کو رپورٹ پیش کی۔انٹیلی جنس شواہد میں بھارتی حکام کی آپس میں کمیونیکیشن بھی شامل ہے۔

انٹیلی جنس حکام کے پاس موجود انٹیلی جنس شواہد صرف کینیڈا سے ہی جمع نہیں  کیے گئے۔بعض شواہد فائیو آئیز انٹیلی جنس الائنس سے بھی موصول ہوئے ہیں۔فائیو آئیز انٹیلی جنس شئیرنگ نیٹ ورک امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پر مشتمل ہے۔

شواہد کی روشنی میں ہی کینیڈا کے مشیر برائے قومی سلامتی و انٹیلی جنس جوڈی تھومس نے اگست کے بعد رواں ماہ بھی بھارت کا دورہ کیا۔ بند کمرے میں ہونے والی ملاقاتوں میں بھارتی حکام نے ایک بار بھی اپنے خلاف انٹیلی جنس شواہد کی تردید نہیں کی۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو بھارت کے خلاف الزامات کو انتہائی سنجیدہ معاملہ قرار دے رہے ہیں۔

کینیڈا کی حکومت کی جانب سے  ابھی بھارت کے خلاف شواہد جاری نہیں  کیے گئے۔ قانونی عمل کے آگے بڑھنے کے دوران بھارت کے خلاف شواہد سامنے آ سکتے ہیں۔

کینیڈا کی نائب وزیراعظم کرسٹیا فری لینڈ کا کہنا ہے کہ   بھارت کے ساتھ تنازعہ کوئی جیو پالیٹکس نہیں،  یہ کینیڈا اور کینیڈین شہریوں کے تحفظ کا معاملہ ہے۔

امریکہ نے بھی کینیڈا کے ساتھ تنازعہ پر بھارت کو سرخ جھنڈی دکھا دی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں