Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کینیڈا بھارت کشیدگی پر فائیو آئیز کی چشم کشا رپورٹ

کینیڈا ایک ایسی تنظیم کا رکن بھی ہے جسےفائیو آئیز پکارا جاتا ہے۔اس تنظیم کی بدولت امریکہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، برطانیہ اور کینیڈا کی انٹیلی جنس ایجنسیاں ’دہشت گردی ‘ سے متعلق معلومات ایک دوسرے کے ساتھ برق رفتار بنیادوں پر شیئر کرتی ہیں۔

فائیو آئیز نے بھی متعدد شواہد کے ساتھ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی ہے۔

کینیڈین شہری کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کینیڈا کے ایک انٹیلی جنس ایجنسی کے عہدیدار نے 21 ستمبر کو کینیڈا کی ایسوسی ایٹڈ پریس میں کیا تھا۔

فائیو آئیز کے افسر نے بھارتی ڈپلومیٹس اور افسران کے مابین ہونے والی بات چیت کو لیک کیا جس میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ معلومات فراہم کیں۔

کینیڈا کی پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے طویل تحقیق کے بعد یہ دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ قتل کینیڈا میں بھارتی انٹیلی جنس کے تعین کردہ اسٹیشن چیف کی نگرانی میں ہوا۔

اوٹاوا میں تعین را کے اسٹیشن چیف کو  جسٹن ٹروڈو کی تقریر کے بعد کینیڈا چھوڑنے کا حکم بھی مل گیا۔

پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر ٹروڈو نے جو الزامات لگائے ہیں انہیں لگانے کی ہمت ٹھوس ثبوتوں کے بغیر نہیں ہو سکتی۔

نیوزی لینڈ کے اعلیٰ سفارت کار نے کینیڈا کے الزام پر کہا کہ اگر سکھ رہنما کے قتل پر کینیڈا کے بھارت کے خلاف الزامات درست ثابت ہوئے تو یہ سنگین تشویش کا باعث ہوگا۔

کینیڈا اپنے موقف پر ڈٹا رہا تو امریکہ، آسٹریلیا اور برطانیہ کے لیے بہت دشوار ہو جائے گا کہ محض بھارت کو راضی رکھنے کی خاطر وہ اپنے دیرینہ اتحادی کو نظرانداز کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version