Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی؛ دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز

دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیرکا آغاز ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد  تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔

مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی جس میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہوگی۔ دوسری منزل پر کانفرنس ہال جبکہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق زیر آب مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔ مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version