Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کا چندریان سے رابطہ منقطع ہوگیا

بھارت نے چاند پراتارنے والی خلائی شٹل سے رابطہ نہ ہو سکنے کا اعلان کردیا ہے۔

انڈین اسپیس ریسرچ ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ چندریان 3 خلائی تحقیقی گاڑی پر سوار لینڈر وکرم اور روور پرگیان کے ساتھ رابطے کی کوششیں ناکام رہی اور وکرم اور پرگیان سے کوئی سگنل موصول نہیں ہوسکا۔

ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا کہ(گاڑیوں کے ساتھ) رابطہ قائم کرنے کی ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

بھارتی  وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی جتیندر سنگھ نے کہا کہ اسرو کی ٹیم خلائی تحقیق کرنے والی گاڑی کے ساتھ رابطے کی کوششیں کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ قائم نہ ہونے کی وجہ “سرد موسم” ہے اور منفی 150 ڈگری  سینٹی گریڈ درجہ حرارت رابطے میں ناکامی کا موجب ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ چندریان 3، جسے بھارت نے چاند کے جنوبی قطبی علاقے کا جائزہ لینے کے لیے 14 جولائی کو خلا میں بھیجا تھا، نے 23 اگست کو چاند پر کامیاب لینڈنگ کی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں