Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہردیپ سنگھ قتل کے ذمہ داران کو سامنے لانا ضروری ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ قتل کے ذمہ داران کو سامنے لانا ضروری ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران کینیڈا میں خالصتان کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جسٹن ٹروڈو کے بیانات کے بعد سے اس بارے میں شدید تشویش ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ اس قتل کی تحقیقات انتہائی اہم ہیں، ہم کینیڈین شراکت داروں سے رابطے میں ہیں۔ قتل کے ذمہ داران کو سامنے لانا ضروری ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت سے نجی اور عوامی گفتگو میں کینیڈا کے ساتھ تعاون کرنے کا کہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں