Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکی ملٹری جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ملٹری جنرل مارک ملی کو سزائے موت دینے کی تجویز  پیش کردی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مارک ملی کی چین کے ساتھ ڈیلنگ کی فیک نیوز سچ ہے تو اس گھناؤنے جرم کی سزا موت ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مارک ملی نے امریکی فوج کے افغانستان سے انخلا کے دوران نا اہلی سے قیادت کی جس کی وجہ سے کئی جانیں ضائع ہوئیں، اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان افغانستان کے حوالے کر دیا گیا۔

سابق امریکی صدر کا کہنا ہے کہ مارک ملی کا اگلے ہفتے عہدہ چھوڑنا امریکہ کے عوام  کے لیے جشن منانے کا وقت ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں