Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی

سعودی عرب سے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانرواؤں کے مترجم منصور الخریجی 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے سعودی عرب کے کئی فرمانرواؤں کے ساتھ بہ طور مترجم خدمات انجام دیں۔

العربیہ اردو کے مطابق الخریجی شام کے قصبے القریتین میں 1935 میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد کا کم عمری میں ہی انتقال ہو گیا تھا۔ اس لیے ان کے چچا محمد المعجل نے ان کی پرورش کی۔ وہ اپنے چھ بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر ہے۔

 

mansoor

 

انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں مکمل کی۔ پھر اپنے خاندان کے ساتھ اپنے چچا الخریجی کی رہائش گاہ پر مدینہ منورہ منتقل ہو گئے۔

شاہی دربار میں اپنے کام کے دوران الخیریجی نے شاہ فیصل کے ساتھ اپنے سب سے اہم اور طویل ترین غیر ملکی دوروں میں سے ایک پر سفر کیا۔

دورے میں شاہ فہد نے تہران اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے دارالحکومتوں کا دورہ کیا، جس کا اختتام واشنگٹن اور پیرس میں ہوا۔ انہوں نے مسلم افریقی ممالک کے دورے میں بھی ان کے ساتھ سفر کیا۔

شاہ فیصل کی وفات کے بعد انہوں نے شاہ خالد کے ساتھ، پھر شاہ فہد کے ساتھ کام کیا۔ بعد میں ایک چوتھائی صدی تک ان کا سعودی عرب کے شاہی دربار سے گہرا تعلق رہا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں