Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آذربائیجان کے متنازع علاقے میں آئل ڈپو میں دھماکہ، 20 افراد ہلاک

آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق آذربائیجان کے متنازع علاقے نگورنو کاراباخ میں آئل ڈپو میں دھماکے سے 20 افراد ہلاک  اور  سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

آئل ڈپو میں دھماکے کے بعد تقریباً 300 افراد کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا جن میں سے درجنوں افراد کی حالت نازک ہے۔

نگورونو کاراباخ کے آئل ڈپو میں دھماکہ  ایسے وقت میں ہوا جب آذربائیجان کی جانب سے علاقے میں فوجی آپریشن جاری ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں