Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسجد کو آگ لگانے کی کوشش

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مسجد کو آگ لگانے کی کوشش کرنے والے افراد کے خلاف پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کی پولیس مرکزی سویڈن کے علاقے ایسکیلسٹونا میں ایک مسجد کو آگ لگانے کے واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آگ پیر کے روز لگی جس سے مسجد کو کافی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کا اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ ’’آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس گواہوں سے پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کی تصدیق بھی کرے گی کہ آیا علاقے میں سیکیورٹی کیمرے موجود تھے یا نہیں‘‘۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جب کہ پولیس گواہوں کی تلاش کے ساتھ سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔

مسجد کے ترجمان انس ڈینیچے نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’’مسجد مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور کچھ بھی نہیں بچا، پچھلے سال بھی تشدد کے واقعات میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کے خاندان کو بھی دھمکیوں کا سامنا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ سویڈن کے علاقے ایسکلسٹونا میں تقریباً 15 سے 20 ہزار مسلمان رہائش پذیر ہیں جب کہ یہ مسجد بنیادی طور پر مقامی باشندوں کے لیے مذہبی اور کمیونٹی سینٹر ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں