Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی وزیر کا سعودی عرب کا پہلا سرکاری دورہ

اسرائیل کے وزیر سیاحت حائم کاٹز پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق   حائم کاٹز سعودی عرب میں اسرائیل کے کسی سرکاری وفد کی سربراہی کرنے والے پہلے وزیر ہیں۔

اسرائیلی وزیر دارالحکومت ریاض میں اقوام متحدہ کی ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

اسرائیلی وزیر سیاحت اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات  بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے پر تین دہائیوں بعد اپنا پہلا وفد بھیجنے کے بعد یہ پیش رفت ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں