Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانیہ میں طوفان ’ایگنیس‘ کی وارننگ جاری

برطانوی محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفان ’ایگنیس‘کی وارننگ جاری کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طوفان میں طوفان ’ایگنیس‘ کے سبب ملک بھر میں سیلاب، بجلی منقطع ہونے اور درخت گرنے کے واقعات سے متعلق موسمی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ طوفان اس موسم کا پہلا طوفان ہے جسے ’ایگنیس‘ نام دیا گیا ہے، جمعرات کو اس کی وجہ سے ہوائیں بہت تیز ہوجائیں گی اور دوپہر تک اس کے شمالی آئرلینڈ پر لینڈ فال کرنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طوفان ایگنیس تیزی سے شدت اختیار کرے گا جوکہ بحر اوقیانوس کے اوپر سے برطانیہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث ٹرین، ہوائی جہاز اور فیری سروسز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جب کہ سڑکے بھی تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ طوفان اگلے 18 گھنٹوں میں شدت اختیار کرے گا جب کہ ایسے موسم میں لوگوں کو سفر سے گریز کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں‘۔

میٹ آفس کے چیف میٹرولوجسٹ اسٹیو رامسڈیل کا کہنا ہے کہ طوفان کے درست ٹریک اور گہرائی کا ابھی تک تعین کیا جا رہا ہے، کچھ اندرون ملک علاقوں میں 50 سے 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ساحلی علاقوں میں 65 سے 75 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور کچھ جگہوں پر 80 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ یہ سمندری طوفان نائجیل میں طوفانی بارشوں کے چند دن بعد آیا ہے جب کہ طوفانی بارشوں نے نائجیل کے کئی علاقوں میں تباہی مچادی تھی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version