Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی شہر موہالی کی کمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، 8 افراد زخمی

نئی دہلی: بھارتی پنجاب کے شہر موہالی کی کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 8 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر موہالی کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگی جس کے باعث 8 افراد زخمی ہوگئے جب کہ زخمیوں میں سے چار افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیکٹری میں آگ لگنے سے قبل دھماکہ ہوا جس کے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ کی 25 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

اطلاع کے مطابق آگ بجھانے کے لیے خصوصی کیمیکل موہالی سے لایا جا رہا ہے جب کہ آگ کورالی چنالون روڈ پر واقع فیکٹری میں لگی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چندی گڑھ سے 40 کلو میٹر دور چھوٹے سے قصبے کورالی کو دھوئیں کے گھنے بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جب کہ مقامی افراد نے آنکھوں میں جلن کی شکایت کی ہے۔

آگ پھیلنے کے خدشے کے باعث مقامی انتظامیہ کی جانب سے ملحقہ فیکٹریوں سے مزدوروں کو نکالنے کا عمل جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق کمپاؤنڈ میں آگ پھیلنے سے قبل فیکٹری میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کے وقت فیکٹری میں ایک درجن کے قریب مزدور موجود تھے اور آٹھ زخمیوں کو فوری طور پر کرالی کے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کرالی خطہ پٹاخوں کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version