امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان میں رجیم چینج آپریشن کی تردید کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ لاکھ بار کہہ چکے ہیں کسی رجیم چینج کو سپورٹ نہیں کرتے۔
میتھیوملر نے کہا کہ پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو سپورٹ کرتے ہیں۔اس کے علاوہ کوئی دوسری پوزیشن نہیں رکھتے۔
پی ٹی آئی امریکہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی ریلی کے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ امریکہ کا بڑا پن یہی ہے کہ یہاں رہنے والے ’فرسٹ امینڈمنٹ‘ کا حق استعمال کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکہ کے قابل قدر پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کے ساتھ متعدد ایشوز پر کام کرتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی بھارتی ہم منصب جے شنکر سے ملاقات کے حوالے سے بھی میتھیو ملر سے کئی سوالات کیے گئے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکہ بھارت وزرائے خارجہ ملاقات میں خالصتانی رہنما کے کینیڈا میں قتل پر بات ہوئی؟
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر بات نہیں کروں گا۔ بھارت سے کہا ہے کہ قتل کے الزامات پر کینیڈا سے تعاون کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















