Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرئیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

فلسطین کے مغربی کنارے پر اسرئیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے شہر البیرے کے قریب اسرائیلی فوج کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک نوجوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول جبریل رومانے یہودی بستی کے قریب اسرائیلی فوج  کی فائرنگ سے شہید ہوا۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی گاڑی پر حملے سے محمد جبریل رومانے شہید اور ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہوگیا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کے اعدادو شمار کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں اب تک اسرائیلی فائرنگ سے 200 کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔، اے پی پی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے آغاز سے اب تک اسرائیلی مختلف جھڑپوں میں 30 سے زائد  فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version