Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس نے اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ داغ دیے، اسرائیل تلملا اُٹھا

حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ فائر کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کی بار بار بے حرمتی کے خلاف غزہ کی پٹی سے اسرائیلی کے خلاف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مسلح گروپ نے اسرائیل کے خلاف ایک نیا فوجی آپریشن شروع کردیا، محمد دیف نے ایک غیر معمولی عوامی بیان میں کہا کہ آپریشن ’طوفان الاقصیٰ‘ کا اعلان کردیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلح گروپ کے حملوں سے 4 اسرائیلی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ غزہ کی پٹی میں عسکری گروپوں نے 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے ہیں۔

حملے کے بعد اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بج اٹھے جب کہ حملہ آوروں نے اسرائیل کی جانب سے الاقصیٰ میں نمازیوں سمیت خواتین پر حملے کا جواب قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے غزہ کی پٹی پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں تھیں۔ اسرائیلی حملے میں متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم جلد ہی اس حوالے سے سیکیورٹی چیفس کو بلائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی وزارتِ دفاع نے ریزرو فورسز کو طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version