Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی عرب کا موقف سامنے آگیا

حماس کے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد سعودی وزارت خارجہ کا بیان سامنے آگیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا باغور جائزہ لے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے اسرائیل پر 5 ہزار راکٹ داغ دیے، اسرائیل تلملا اُٹھا

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دونوں فریقن کے درمیان کشیدگی کو روکنے کا خواہ ہے، شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جب کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق اور مقدس مقامات کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے  اور دونوں ریاستوں کو کسی حل کی طرف لے جائے، امن و سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔

خیال رہے کہ حماس کی جانب سے اسرائیل پر 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کیے گئے ہیں جن میں متعدد اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم جلد ہی اس حوالے سے سیکیورٹی چیفس کو بلائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل نے غزہ میں اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے، اسرائیلی وزارتِ دفاع نے ریزرو فورسز کو طلب کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں