اسرائیل نے حماس کے حملوں سے خوفزدہ ہوکر امریکا سے مزید گائیڈڈ بم اور انٹرسیپٹرز مانگ لیے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے امریکا سےاپنے حفاظتی نظام آئرن ڈوم کے لیے مزید گائیڈڈ بم اور انٹرسیپٹرز مانگ لیے ۔
امریکی اوراسرائیلی دفاعی حکام نے اسرائیلی درخواست کی تصدیق کردی ہے۔
اسرائیل غزہ میں حملے میں گائیڈڈ بم استعمال کررہاہے ۔
ایک اسرائیلی اہلکار کے مطابق اسرائیلی فوج مزید ہتھیاروں کی درخواست کر سکتی ہے۔ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیل کی مہم کیسے چلتی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل کی درخواست کو آسانی سے پورا نہیں کر سکتا۔
ایک امریکی اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ اسرائیل نے ہفتے کے آخر میں امریکی تیار کردہ جدیدجی بی یو 39 بم غزہ پر حملے میں استعمال کیے اور توقع ہے کہ وہ امریکا سے مزید بم کی مانگ کرے گا۔
عہدیدار نے کہا کہ امریکا کو یہ بھی توقع ہے کہ اسرائیل چھوٹے ہتھیاروں، گولہ بارود، 122 ایم ایم ٹینک کے راؤنڈ اور مارٹر گولوں کی درخواست کرے گا۔
اہلکار نے کہا کہ اسرائیل کو اسرائیل کے آئرن ڈوم میزائل ڈیفنس سسٹم کے لیے انٹرسیپٹرز فراہم کرنا سب سے زیادہ تشویشناک ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا، ایندھن سمیت اہم ضروریات کی چیزوں کی فراہمی کا راستہ روک دیا ہے اور پانی کی سپلائی بھی منقطع کردی جبکہ فضائی کارروائیوں میں سیکڑوں فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ غزہ میں پیر کو جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 560 ہوگئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















