Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بڑا اعلان کردیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بڑا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے رابطہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل فلسطین تنازع کی توسیع روکنے پر کام کررہے ہیں۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب جائز امن کے حصول کیلئے فلسطینیوں کے ساتھ ہے، ہمیں فلسطینیوں کی زندگی کو آسان بنانے کی ضرورت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مصری صدر عبدالفتح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بھی فون پر بات کر کے اسرائیل فلسطین کشیدگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سعودی عرب غیر مسلح فلسطینیوں کو کسی بھی طرح سے نشانہ بنانے کو مسترد کرتا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے صورتحال کو پرسکون کرنے اور مزید تشدد سے بچنے کیلئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں