Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے اہم قدم اٹھا لیا

سعودی عرب نے اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کا فوری اجلاس طلب کر لیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس میں غزہ اور اس کے نواح میں عسکری کارروائیوں اور بڑھتی کشیدگی کا جائزہ لیا جائے گا جو خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہی ہے۔

سعودی عرب نے او آئی سی کا اجلاس اسلامی سربراہ کانفرنس کے موجودہ سیشن کے سربراہ اور او آئی سی ورکنگ کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے طلب کیا ہے۔

اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکرٹریٹ نے غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کی مذمت کا اعادہ کیا ہے جس میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

او آئی سی نے اسرائیل کو بین الاقوامی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اور عالمی برادری خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی جارحیت بند کرائے۔

فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے اور اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے کے لیے ٹھوس کردار ادا کرے اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی القدس کو اس کا دارالحکومت بنانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جائیں۔

او آئی سی نے سلامتی کونسل سے کہا کہ وہ عرب امن فارمولے اور بین الاقوامی قرارداوں کے مطابق دو ریاستی حل کے تصور کی بنیاد پر جامع اورمنصفانہ امن قائم کرائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں