Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی حملوں میں 260 بچوں سمیت 1200 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر  حملوں  میں 260بچوں سمیت 1200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں   260  بچوں اور سیکڑوں خواتین سمیت   1200  سے زائد فلسطینی شہیدہوچکے ہیں  جبکہ 5339 افراد زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزرات صحت کا کہنا ہے کہ  اسرائیلی حملوں سے دس ہزار فلسطینی  گھروں سے بے گھر ہوئے۔

 اسرائیل نے غزہ کو پانی، بجلی، ایندھن اور دیگر اشیاء کی فراہمی بند کرنے کے بعد انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔

اسرائیل افواج کی جانب سے مسلسل رہائشی عمارتوں، اسپتالوں اور اسکولوں کو بمباری کا نشانہ  بنایا جارہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ  پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور  امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور  اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین کے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطین   کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے کم از کم 18 عمارتوں  بشمول بے گھر شہریوں کو پناہ دینے والے اسکولوں کونقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب  حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200  تک پہنچ گئی  ہے اور 2900 سے زائد زخمی ہیں۔

حماس کے حملوں میں 11 امریکی جبکہ 17 برطانوی شہری بھی ہلاک ہوئے۔

بیشتر ممالک کے مظلوم فلسطین کی حمایت  کے باجود امریکا کی ہٹ دھرمی اسرائیل کے حق میں برقرار ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version