Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی شام کے ایئرپورٹس پر بمباری، فضائی آپریشن معطل

دمشق: اسرائیلی بمباری کے باعث دارالحکومت دمشق اور حلب ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے ہوائی اڈے پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی اور دمشق ہوائی اڈے پر دھماکے کی آوازیں سنی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی فوج نے طیارہ شکن میزائل سے جوابی حملہ کیا جب کہ اسرائیلی حملے میں دمشق اور حلب ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن معطل ہوگیا۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے کے وقت ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ فضا میں تھا اور ایرانی وزیر خارجہ کا طیارہ دمشق میں نہیں اترسکا۔

شام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کو اس کے دارالحکومت دمشق اور شمالی شہر حلب کے ایئرپورٹ پر بیک وقت میزائل حملے کیے جس سے رن وے کو نقصان پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے نے بتایا کہ اس حملے کا مقصد اسرائیل کی جانب سے حماس کے عسکریت پسندوں کے ساتھ جنگ سے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اس حملے پر ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے جب کہ ایئرپورٹ پر حملے کا ایک اور مقصد ایرانی سپلائی لائنوں میں خلل ڈالنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے حماس نے اسرائیل پر کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا اور حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپوں کا آج چھٹا روز ہے جب کہ حماس کی کارروائی کی ایران نے بھی حمایت کی تاہم ان حملوں کے پچیھے ایران کا ہاتھ ہونے کی تردید کی تھی۔

دوسری جانب منگل کو شام کی جانب سے سرحد پار اسرائیلی ٹھکانوں پر راکٹ فائر کیے گئے تھے جس کے بعد اسرائیل نے اپنے توپ خانوں کا رخ شام کی جانب کرلیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں